رسائی کے لنکس

اردن میں اصلاحات کے حق میں مظاہرے


اردن میں اصلاحات کے حق میں مظاہرے

اردن میں اصلاحات کے حق میں مظاہرے

جمعہ کے روز اردن کے کئی شہروں میں مظاہرین کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔

جمعہ کی نماز کے بعد منعقد ہونے والی ان ریلیوں کے کئی شرکاء حکومتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ کئی دیگر نے وزیرِاعظم معروف البخیط اور ان کی کابینہ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہروں کے شرکاء نے کتبہ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'پیٹرا' کے مطابق دارالحکومت عمان میں ہونے والے ایک مظاہرے کے شرکاء نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے، آئین میں ترامیم اور ملکی سلامتی سے متعلق امور کی عدالت کی تحلیل کیلیے ضروری اقدامات اٹھائے۔

کئی اردنی باشندوں کا موقف ہے کہ خصوصی فوجی عدالت ملک میں بدعنوانی کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG