رسائی کے لنکس

لبنان کے لیے گلف ایئر کی پروازیں معطل


لبنان کے لیے گلف ایئر کی پروازیں معطل
لبنان کے لیے گلف ایئر کی پروازیں معطل

بحرین کی قومی ایئرلائن نے حزب اللہ کے راہنما کی جانب سے ریاست میں شیعہ آبادی کی بے چینی پر تنقید کے ردعمل میں لبنان کے لیے اپنی پروازیں بند کردی ہیں۔

گلف ایئر کا کہنا ہے کہ کم ازکم بدھ سے جمعے تک لبنان کے لیے اس کی پروازیں معطل رہیں گی۔

بحرین حکومت حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ کے تبصروں پر نکتہ چینی کرچکی ہے ۔ نصراللہ نے بحرین میں شیعہ آبادی کے مظاہرے کچلنے کے لیے غیر ملکی فوجی بلوانے کے اقدام کی مذمت کی تھی۔

بحرین نے منگل کے روز اپنے شہریوں خبردار کیا کہ وہ لبنان جانے سے گریز کریں کیونکہ انہیں وہاں ردعمل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

گلف ایئر نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ایران کے لیے اس کی پروازیں 31 مارچ سے بند کی جارہی ہیں۔

بحرین اور ایران کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوچکاہے۔ بحرین نے ایران پر خلیج علاقوں میں کھلم کھلا مداخلت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پچھلے ہفتے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا۔

شیعہ اکثریتی ملک ایران بحرین میں شیعہ مظاہرین کے خلاف روا رکھے جانے والے سلوک پر نکتہ چینی کرچکاہے۔

XS
SM
MD
LG