رسائی کے لنکس

بحرین: باہر سے آکر آباد ہونے والےسُنی مسلمانوں کو شہریت دینے پر احتجاج


بحرین: باہر سے آکر آباد ہونے والےسُنی مسلمانوں کو شہریت دینے پر احتجاج
بحرین: باہر سے آکر آباد ہونے والےسُنی مسلمانوں کو شہریت دینے پر احتجاج

بدھ کے روز بحرین کے دارالحکومت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے جِس میں اُنھوں نے شہریت کے حصول کے لیے ملک کی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا۔

مناما میں ملک کے امیگریشن کے دفتر کے سامنے ریلی نکالی گئی جِس میں کچھ احتجاجیوں نے غیر ملکی سُنی مسلمانوں کو شہریت دینے کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اُن کو ملک سے باہر نکالا جائے۔
بحرین کی شیعہ اکثریت ایک طویل عرصے سے حقوق سےمحروم کیے جانے پر حکمراں سُنی بادشاہت کے خلاف شکایت کرتی رہتی ہے۔ کچھ شیعہ شہریوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے دوسرے ملکوں سےیہاں آکر آباد ہونے والے سُنیوں کو بہتر مواقع فراہم کیے ہیں۔

ہفتوں سے شیعہ قیادت میں کام کرنے والے اپوزیشن گروپ حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں۔ مظاہرین کہتے ہیں کہ وہ اِس بات کے خواہاں ہیں کہ سُنی بادشاہت ایک ایسی منتخب حکومت کو اختیارات منتقل کرے جو شیعاؤں کی نمائندگی کرتی ہو۔

XS
SM
MD
LG