رسائی کے لنکس

بحرین : پرل اسکوائر سے ٹینکوں کی واپسی


بحرین : پرل اسکوائر سے ٹینکوں کی واپسی
بحرین : پرل اسکوائر سے ٹینکوں کی واپسی

بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہفتے کے روز پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کے خلاف یہ کارروائی شہر کے اہم پرل چوک سے فوجی ٹینکوں کے جانے کے کچھ دیر بعد کی۔

ہفتے کی صبح حزب اختلاف شیعہ گروپ ، جس کے اراکین پارلیمنٹ سے مستعفی ہو گئے تھے، نے مظاہروں کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے سے قبل فوجیوں کی واپسی اور حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حماد الخلیفہ نے جمعہ کو سرکاری ٹی وی پر کہا تھا کہ بادشاہ نے اُنھیں تمام جماعتوں سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔

مظاہرے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نمازہ جنازہ کے بعد جمعے کو احتجاج میں شامل مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے 55 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG