رسائی کے لنکس

باجوڑ میں حکومت کے حامی دو سردار بم دھماکے میں ہلاک

  • عرفان جان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اتوار کے روز قبائلی علاقے باجوڑ کی سلارزئی تحصیل میں ریموٹ کنٹرول سے کیے جانے والے ایک بم دھماکے میں حکومت کے حامی دو قبائلی سردار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ یہ قبائلی رہنما علاقے میں طالبان مخالف لشکر تشکیل دینے کی کوششوں کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے جارہے تھے جب سڑک میں چھپائے گئے بم سے ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل صوبہ سرحد کے لکی مروت ضلع میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی والی بال کے ایک میچ کے دوران عین کھیل کے میدان میں پہنچ کر دھماکا کردیا جس میں 96 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حال ہی میں مقامی لوگوں نے ایک لشکر تشکیل دے کر طالبان شدت پسندوں کو یہاں سے نکلنے پر مجبور کردیا تھا اور بظاہر خودکش حملہ انہی کوششوں کے ردعمل میں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG