رسائی کے لنکس

باجوڑ ایجنسی میں 2 بم دھماکوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک


باجوڑ ایجنسی کے علاقے چمرکند میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں ۔

جمعرات کی صبح ہونے والے دونوں دھماکے ریمورٹ کنٹرول سے کئے گئے۔

باجوڑ ایجنسی کے مرکزی قصبے خار میں حکام نے بتایا کہ چمرکند کے علاقے نواں کلی میں سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب تھا جو اس وقت پھٹا جب وہاں سے راہ گیر گزر رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکہ بہت شدید تھا جس کی وجہ سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ تین زخمی ہیں۔

دھماکے کا ہدف شدت پسندوں کے خلاف قائم امن لشکر کے دو قبائلی عمائدین تھے۔

دھماکے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکار علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں تلاشی میں مصروف تھے۔ اس دھماکے میں فرنٹیر کور کے دو اور لیویز کا ایک اہلکار ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG