رسائی کے لنکس

’بجرنگی بھائی جان‘ نے 3 دن میں 100 کروڑ کما لئے


فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی کہانی ایک معصوم پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو پیدائشی طور پر بول نہیں سکتی اور کسی طرح اپنی ماں سے بچھڑ کر بھارت جاپہنچتی ہے۔ سلمان خان کو اس بچی سے دلی لگاوٴ ہوجاتا ہے اور وہ کئی مشکلات سے گزرنے کے بعدبلاخر بچی کو اس کے وطن پہنچانے کامیاب ہوجاتے ہیں

بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کی نئی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر ہلچل مچا دی۔ریلیز کے تیسرے دن ہی فلم نے 100کروڑ کا بزنس کرتے ہوئے ’پی کے‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہی نہیں بلکہ اس کامیابی نے اس خیال کو ایک مرتبہ پھر سچ کر دکھایا ہے کہ سلمان خان کی جو فلم بھی عید کے موقع پر ریلیز ہوتی ہے وہ میگا ہٹ ثابت ہوتی ہے اور چٹکی بجاتے ہی 100کروڑ یعنی ایک ارب روپے کا بزنس کر جاتی ہے۔

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی کہانی ایک معصوم پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو پیدائشی طور پر بول نہیں سکتی اور کسی طرح اپنی ماں سے بچھڑ کر بھارت جا پہنچتی ہے۔ سلمان خان کو اس بچی سے دلی لگاؤ ہوجاتا ہے اور وہ کئی مشکلات سے گزرنے کے بعد بلاخر بچی کو اس کے وطن پہنچانے کامیاب ہوجاتے ہیں۔

بچی کے لئے سلمان خان کی جدوجہد ہی دراصل فلم کی بنیاد ہے۔ فلم کو سلمان خان کی اپنی کمپنی نے پروڈیوز کیا ہے، جبکہ ڈائریکٹر کبیر خان ہیں۔

’این ڈی ٹی وی‘ اور دیگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز یعنی جمعہ کو 27.25 کروڑ روپے کمائے، جبکہ اگلے دن یعنی ہفتے کو 36.60 اور اتوار کو 38.75 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

XS
SM
MD
LG