رسائی کے لنکس

انڈونیشا: کشتی میں دھماکے سے دو خواتین سیاح ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دھماکے کی وجہ کے بارے میں تاحال تفصیل سامنے نہیں آئی ہے تاہم پولیس کشتی کے کپتان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

انڈونیشیا کی سیاحتی جزیرے بالی میں ایک کشتی میں ہوئے ایک دھماکے میں دو خواتین ہلاک جب کہ لگ بھگ بیس افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے خواتین میں سے ایک کا تعلق آسٹریا جب کہ دوسری کا تعلق بھی یورپی ملک سے ہی بتایا جاتا ہے۔

دھماکے کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے تاہم پولیس کشتی کے کپتان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

کشتی میں دھماکا اس وقت ہوا جب یہ سیاحوں کو لے کر لومبوک جزیرے کی طرف جا رہی تھی۔

کرانگاسم ضلع کی پولیس کے سربراہ بمبانگ سود ارسو کا کہنا ہے کہ اس کشتی پر عملے سمیت چالیس سے زائد افراد سوار تھے۔ انھوں نے کہا کہ تمام مسافروں کو کشتی سے نکال لیا گیا ہے اور زخمی ہونے والوں افراد کو ایک مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کشتی بڈانگ بائی کی بندرہ گاہ سے روانہ ہوئی اور اس نے دو سو میٹر کا فاصلے ہی طے کیا کہ اس میں دھماکا ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے پہلے کشتی کے انجن سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا تھا۔

سودارسو نے کہا کہ "کشتی کے ٹوٹنے والے ٹکڑے لگنے سے کئی مسافر زخمی بھی ہوئے جبکہ ان میں سے ایک کو شدید زخم آئے"۔

اس کشتی میں جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور اسپین کے علاوہ کئی دیگر ملکوں کے شہری بھی سوار تھے۔

XS
SM
MD
LG