رسائی کے لنکس

بلوچستان: بم دھماکے میں دو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس حکام نے بتایا کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا دھماکا سڑک میں نصب بم میں ہوا یا کہ خودکش بمبار اس میں ملوث تھا۔

پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعرات کو ایک بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس فیاض سنبل نے بتایا کہ یہ دھماکا کوئٹہ سے لگ بھگ 25 کلومیٹر کے فاصلے میں کچلاک کے علاقے میں ہوا۔

فیاض سنبل نے بتایا کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا دھماکا سڑک میں نصب بم میں ہوا یا کہ خودکش بمبار اس میں ملوث تھا۔

بلوچسستان میں تشدد کے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں۔

وفاق اور بلوچستان کی صوبائی حکومت صوبے میں قیام امن کے لیے ان دنوں مشاورت میں مصروف ہے تاکہ دیرپا امن کے لیے لائحہ عمل وضع کیا جا سکے۔
XS
SM
MD
LG