رسائی کے لنکس

تشدد کا تازہ ترین واقعہ پیر کی صبح کوئٹہ میں سپنکی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں مختلف پرتشدد واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

تشدد کا تازہ ترین واقعہ پیر کی صبح کوئٹہ میں سپنکی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے تین افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق شیعہ ہزارہ برادری سے بتایا گیا ہے جو کہ اس سے قبل بھی ہلاکت خیز حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہے۔

فائرنگ کے دو دیگر واقعات رات گئے بولان کے علاقے میں پیش آئے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے دو مسافر بسوں پر فائرنگ کی جس سے کم از کم ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
XS
SM
MD
LG