رسائی کے لنکس

بلوچستان : دھماکے سے گیس کا ایک کنواں تباہ


بلوچستان : دھماکے سے گیس کا ایک کنواں تباہ
بلوچستان : دھماکے سے گیس کا ایک کنواں تباہ

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں مشتبہ علیحدگی پسند باغیوں نے جمعہ کے روز بارودی مواد سے دھماکے کر کے قدرتی گیس کے ایک کنوئیں اور پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مقامی عہدے داروں کے مطابق متاثرہ کنواں ضلع اُچ میں واقع ہے جب کہ تباہ کی گئی پائپ لائن کے ذریعے 10کنوؤں سے حاصل ہونے والی گیس ڈیرہ بگٹی میں ایک بڑے پلانٹ تک پہنچائی جاتی ہے۔

بلوچستان میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران گیس کی تنصیبات پر متعدد حملے کیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں ایک روز قبل نامعلوم افراد نے دھماکا کر کے گیس پائپ لائن کو تبا ہ کر دیا تھا ۔ سوئی گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ 20 انچ قطر کی اس پائپ لائن کی تباہی کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں صارفین کو گیس کی فراہمی متاثرہوئی ہے ۔

بلوچستان کے مشرقی ضلع ڈیر ہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں رواں ہفتے کے اوائل میں گیس کے پانچ کنوؤں کو مشتبہ شدت پسندوں نے دھماکاخیز مواد سے تباہ کر دیا تھا جب کہ دو مقامات پر کنوؤں سے پلانٹ تک گیس پہنچانے والی تین پائپ لائنوں کو بھی بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کو گیس کی سپلائی کے لیے بچھائی گئی پائپ لائنوں کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اوران کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکری تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG