رسائی کے لنکس

بلوچستان کے حالات میں بہتری کی توقع ہے: ذوالفقار مگسی


ذوالفقار مگسی کا کہنا تھا کہ صوبے کو درپیش مسائل دنوں میں تو حل نہیں ہوں گے تاہم ان مسائل کا حل ممکن ضرور ہے۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے گورنر ذوالفقار مگسی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے بعد صوبے میں حالات بہتر ہوں گے۔

اُنھوں نے وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں کہا کہ ڈاکٹر عبد المالک کو بلامقابلہ صوبے کا وزیراعلٰی منتخب کیا گیا جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

ذوالفقار مگسی کا کہنا تھا کہ صوبے کو درپیش مسائل دنوں میں تو حل نہیں ہوں گے تاہم ان مسائل کا حل ممکن ضرور ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے

’’اُمید ہے جو نئی حکومت آئے گی وہ اس مسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے گی‘‘۔

ذوالفقار مگسی جو اپنا استعفی صدر آصف علی زرداری کو بھیج چکے ہیں اور اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔


گورنر بلوچستان کا قمر عباس جعفری سے انٹرویو سنیئے۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:01:46 0:00
XS
SM
MD
LG