رسائی کے لنکس

بلوچستان کے سابق ایڈووکیٹ جنرل اغوا


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

اطلاعات کے مطابق صلاح الدین مینگل کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ سے اغوا کیا گیا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کو بدھ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق صلاح الدین مینگل کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ سے اغوا کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اغواء کاروں نے صلاح الدین مینگل کی گاڑی کو روکنے بعد قریب موجود لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد وہ اُنھیں اپنے ساتھ وہاں سے لے گئے۔

فروری کے اواخر میں بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل محمد واسع ترین ایڈووکیٹ کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔

بلوچستان میں اغوا برائے تاوان کے واقعات عام طور پر سامنے آتے رہتے ہیں اور بھاری تاوان کے حصول کے لیے کوئٹہ سے کئی ڈاکٹروں کو بھی اغوا کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG