رسائی کے لنکس

بلوچستان: فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے انھیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں نشانہ بنایا ۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ہفتہ کو پولیس کی ایک گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے انھیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں نشانہ بنایا ۔

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

کوئٹہ میں رواں ہفتے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ہی علاقے میں پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔

بلوچستان میں گزشتہ چند برسوں سے سکیورٹی فورسز بشمول پولیس اور فرنٹیئرکور کے اہلکاروں پر مہلک حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں ایسی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG