رسائی کے لنکس

بلوچستان: قطر کے وزیر چھ کروڑ روپے سے محروم


بلوچستان: قطر کے وزیر چھ کروڑ روپے سے محروم
بلوچستان: قطر کے وزیر چھ کروڑ روپے سے محروم

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں شکار کی غرض سے آئے ہوئے قطر کے شاہی خاندان کے افراد سے نامعلوم مسلح افراد نے چھ کروڑ روپے لوٹ لیے۔

مقامی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو ضلع تربت کے علاقے اوشاب میں پیش آیا جہاں قطر کے وزیر پٹرولیم شیخ علی عبداللہ تھانی التھانی شکار پر تھے اور مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک کر رقم لوٹ لی۔

شیخ علی قطر کے شاہی خاندان کی اعلیٰ کونسل کے ممبر بھی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

XS
SM
MD
LG