رسائی کے لنکس

بلوچستان: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک


بلوچستان: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک
بلوچستان: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ہفتہ کو ایک بم دھماکے میں کم ازکم دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ سوئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم صوبے میں پیش آنے والے ایسے پرتشدد واقعات کا الزام عموماً بلوچ علیحدگی پسند گروپوں پر عائد کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG