رسائی کے لنکس

کوئٹہ: فائرنگ سے سیشن جج سمیت 3 ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

نامعلوم مسلح افراد سرکاری افسروں کی رہائش گاہوں والے حساس علاقے جی او آر کالونی میں گھات لگا کر بیٹھے تھے اور سیشن جج کو نشانہ بنانے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے ۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں جمعرات کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک سیشن جج سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا۔

کوئٹہ میں سرکاری افسران کی رہائش گاہوں والے حساس علاقے جی او آر کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نقوی اپنے محافظ اور ڈرائیور کے ساتھ گھر سے نکلے تو پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے ذوالفقار نقوی، ان کا محافظ اور ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جب کہ مقامی افراد نے ہلاک ہونے والوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا۔

اس واقعے کی خبر ملتے ہی وکلاء کی ایک بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جہاں فضا میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
XS
SM
MD
LG