رسائی کے لنکس

بلوچستان میں فائرنگ سے ایک مزدور ہلاک


ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں مزدور سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں منگل کو نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مزدور ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں مزدور سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔

زخمی مزدوروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

بلوچستان میں اس سے قبل بھی صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں سے منسلک مزدورں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG