رسائی کے لنکس

بان کی مون کی طرف سے لاہور حملے کی مذمت


بان کی مون
بان کی مون

سیکرٹری جنرل نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے دلی افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اتوار کو لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور لگ بھگ 300 زخمی ہو گئے ہیں، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس ہولناک دہشت گرد حملے کے مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے تک لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تمام افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کرے، جن میں ملک میں رہنے والی مذہبی اقلتیں بھی شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے دلی افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایک علیحدہ بیان میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں دفتر نے بھی گلشن اقبال پارک پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام افراد کو پر امن زندگی گزارنے کا حق ہے اور لاہور میں ہونے والی بربریت اس آفاقی حق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG