رسائی کے لنکس

بان کی مون دوسری ٹرم کے لیے منتخب


بان کی مون دوسری ٹرم کے لیے منتخب
بان کی مون دوسری ٹرم کے لیے منتخب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو پانچ سال کی ایک اور ٹرم کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

192 اقوام پر مشتمل جنرل اسمبلی نے بان کی مون کو متفقہ طور پر دوسری ٹرم کے لیے منتخب کیا، دوسری ٹرم جنوری 2012 سے شروع ہوگی۔

پچھلے ہفتے، سلامتی کونسل نے 67 سالہ سابق جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کو دوسری ٹرم کے لیے نامزد کیا تھا۔ بان کی مون نے کہا ہے کہ اس ووٹ سے انکی عزت افزئی ہوئی ہے۔

اپنے موجودہ دور میں، مسٹر بان کی مون نے موسم میں تبدیلی، اسلحہ سے نجات، عورت مرد کی برابری، امن اور تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات بنائیں۔ وہ بہت سفر کرتے ہیں اورانہوں نے ذاتی طور ان ممالک کو مدد کا یقین دلایا جو بحران کا شکار ہیں۔

انکے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ انسانی حقوق پر کھل کر نہیں بولتے، اور انکی خاموش سفارت کاری دنیا میں آمروں اور غاصبوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG