رسائی کے لنکس

ہیتھ اسٹریک بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ مقرر


ہیتھ اسٹریک (فائل فوٹو)
ہیتھ اسٹریک (فائل فوٹو)

کرکٹ بورڈ نے اسٹریک سے دو سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ جون میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی بین الاقوامی تین روزہ کرکٹ سیریز سے اپنے فرائض سنبھالیں گے۔

زمبابوے کے سابق ٹیسٹ کپتان ہیتھ اسٹریک کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

کرکٹ بورڈ نے اسٹریک سے دو سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ جون میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی بین الاقوامی تین روزہ کرکٹ سیریز سے اپنے فرائض سنبھالیں گے۔ وہ اس سے قبل 2009-2013 میں زمبابوے کی ٹیم کے باؤلنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

ہیتھ اسٹریک نے ایک بیان میں کہا کہ "میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بہت ممنون ہوں کہ انھوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ میں ٹائیگرز کے ساتھ کام کرنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔"

انھوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کا باعث ہے کہ دوبارہ عالمی کرکٹ کوچنگ میں میری واپسی ہوئی ہے۔ یہ ایک اعلی سطح پر کوچنگ کے لیے میرا جنون ہے اور اُمید کرتا ہوں کہ اپنے تجربہ سے بنگلہ دیشی باؤلروں کو اچھی تربیت دے سکوں۔

40 سالہ اسٹریک 65 ٹیسٹ اور 189 ایک روزہ میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

رواں ماہ بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کے لیے سابق سری لنکن بیٹسمین چندیکا ہتھورو سنگھا کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG