رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: القاعدہ کی برصغیر شاخ کے رہنما سمیت 12 گرفتار


فائل فوٹو

فائل فوٹو

رواں سال تین مختلف بلاگرز کو خنجروں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا۔ القاعدہ کی اس شاخ کی طرف سے ان میں سے دو کی ذمہ داری قبول کی گئی جن میں امریکی شہری اویجیت روئے کا قتل بھی شامل ہے۔

بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی برصغیر شاخ کے ایک مرکزی کمانڈر سمیت 12 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم کی اس شاخ نے رواں سال مذہبی انتہا پسندی کے دو ناقد بلاگرز کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

انسداد دہشت گردی فورس "ریپڈ ایکشن بٹالین" کے عہدیدار میجر مقصود العالم کے مطابق یہ گرفتاریاں بدھ کو دیر گئے ڈھاکا کے مختلف علاقوں سے کی گئیں۔

گرفتار ہونے والوں میں القاعدہ کی برصغیر شاخ کے بنگلہ دیش میں اعلیٰ معاون معین الاسلام اور ان کا مشیر ظفر امین شامل ہیں۔

معین الاسلام کالعدم مذہبی عسکریت پسند تنظیم حرکت الجہاد الاسلام کا سابق رہنما بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فورس نے ڈھاکا کے مختلف علاقوں میں بدھ کو دیر گئے چھاپا مار کارروائیاں شروع کی تھیں جو جمعرات کی صبح تک جاری رہیں۔

اس دوران بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور 'جہاد' سے متعلق تحریری مواد بھی قبضے لیا گیا۔

رواں سال تین مختلف بلاگرز کو خنجروں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا۔ القاعدہ کی اس شاخ کی طرف سے ان میں سے دو کی ذمہ داری قبول کی گئی جن میں امریکی شہری اویجیت روئے کا قتل بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG