رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: بلاگر کے قتل کے شبے میں دو افراد گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں آزاد خیال کئی بلاگرز پر حملوں میں اضافہ ہوا دیکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ایک بلاگر کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں دو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آزاد خیال بلاگرز پر حملے کا تازہ واقعہ اسی ماہ پیش آیا، جس میں 40 سالہ نیلوئے چکرورتی کو ایک مسلح گروہ نے قتل کیا تھا۔

اُن کے قتل کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا تھا جن پر شبہ تھا کہ اُن کا تعلق انصاراللہ بنگلہ نامی تنظیم سے۔

فروری میں بنگلہ دیشی نژاد امریکی بلاگر اور مصنف اویجیت رائے کو ڈھاکہ میں قتل کیا گیا تھا جب کہ 33 سالہ بلاگر اننتا بجوائے داس کو چاقوؤں سے مسلح ایک گروہ نے مئی میں قتل کیا تھا۔

حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں آزاد خیال کئی بلاگرز پر حملوں میں اضافہ ہوا دیکھا گیا ہے۔

رواں سال کے دوران بنگلہ دیش میں چار بلاگرز کو ہلاک کیا گیا۔

امریکی نژاد بنگلہ دیشی شہری اویجیت رائے کے علاوہ ایک اور معروف بلاگر اننتا بجوائے داس کے قتل کے شبے میں رواں ماہ کے اوائل میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مارچ میں اسلام سے متعلق تنقیدی نظریات رکھنے والے ایک اور بلاگر وثیق الرحمٰن کو تین افراد نے ڈھاکہ ہی میں چھریوں سے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG