رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو گئی


کشتی حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری
کشتی حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری

امدادی کارکنوں نے 50 مسافروں کو بچا لیا ہے جبکہ باقی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 70 کلومیٹر شمال میں ایک کشتی دریائے پدما میں ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو گئی۔

امداد کارروائیاں پیر کی صبح بھی جاری رہی ہیں اور قریب سے گزرنے والی کئی کشتیاں بھی تلاش کے کام میں مدد کر رہی ہیں۔

امدادی کارکنوں نے 50 مسافروں کو بچا لیا ہے جبکہ باقی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ کشتی اتوار کو راجبری کے علاقے دولت دیا سے پتیوریا جا رہی تھی اور اس پر لگ بھگ 140 مسافر سوار تھے۔

مانگ گنج ضلع کے پولیس سربراہ بدہان تریپورہ نے کہا کہ کشتی ایک مال بردار ٹرالر سے ٹکرانے کی وجہ سے دریا میں الٹ گئی تھی۔

بنگلہ دیش میں آبی گزرگاہوں کا ایک وسیع نظام ہے اور حفاظتی نظام ناقص اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات ایک معمول کی بات ہے۔

گزشتہ سال ایک کشتی جس پر 85 مسافروں کی گنجائش تھی لیکں اس پر 200 سے زائد مسافر سوار تھے دریائے پدما میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 100 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG