رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: منہدم فیکٹری کے مالکان گرفتار، ہلاکتیں 350 ہوگئیں


وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کو بتایا کہ پولیس نے منہدم ہونے والی عمارت کے مالک محمد سہیل رانا کی اہلیہ کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا ہے۔

بنگلہ دیش میں تین روز قبل مہندم ہونے والی آٹھ منزلہ عمارت میں واقع فیکٹری کے دو مالکان کو ہفتہ کی صبح گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 352 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈھاکا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیو ویوو اسٹائل اور نیو ویوو بٹنز نامی ان فیکٹریوں کے مالکان کو رات گئے تحویل میں لیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کو بتایا کہ پولیس نے منہدم ہونے والی عمارت کے مالک محمد سہیل رانا کی اہلیہ کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا ہے۔

یہ گرفتاریاں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی طرف سے عمارت اور فیکٹریوں کے مالکان کو فوری گرفتار کرنے کے حکم کے بعد عمل میں آئی ہیں۔

حکام کے مطابق ڈھاکا کے نواح میں رانا پلازہ نامی یہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی اور اس کے ڈھانچے کو خطرناک قرار دیے جانے کے باوجود یہاں لوگوں کو کام کرنے سے نہیں روکا گیا۔

بدھ کی صبح یک لخت زمین بوس ہونے والی اس عمارت میں لگ بھگ تین ہزار افراد موجود تھے اب بھی لوگوں کی ایک بڑی اس کے ملبے تلے دبی ہے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کے علاوہ ان کے پانی اور آکیسجن پہنچانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG