رسائی کے لنکس

برما اور بنگلہ دیش، سمندری حدود کے تنازعے کو مفاہمت سے حل کریں گے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلہ دیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساوی اہمیت اور مساوی فاصلے کے اصولوں کی بنیاد پر سرحدوں کی نشان بندی کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے

برما اور بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ وہ خلیج بنگال میں اپنی اپنی سمندری حدود کے ایک دیرینہ تنازعے کو حل کرنے کے لیے مفاہمت سے کام لیں گے۔

دونوں ملکوں نے بنگلہ دیش کی بندرگاہ کے شہر چٹاگانگ میں مذاکرات کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساوی اہمیت اور مساوی فاصلے کے اصولوں کی بنیاد پر سرحدوں کی نشان بندی کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ اس مسئلے پر مذاکرات کا اگلا دَور غالباً اپریل میں برما میں ہوگا۔

برما کا کہنا ہے کہ متنازع علاقہ ، خاص اُس کی اقتصادی زون کا ایک حصّہ ہے اور اُس نے اس علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے پلیٹ فارم تعمیر کرلیے ہیں۔بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ برما سمندر کے بہت بڑے علاقے پر دعویٰ کررہا ہے۔

پچھلے سال نومبر میں جب برما نے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی تھیں، تو برما اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی نے فوجی محاذ آرائ کی شکل اختیار کر لی تھی۔

XS
SM
MD
LG