رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: مسافر بس حادثہ، کم از کم 24 افراد ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو فرید کوٹ کے ضلع بھانگا میں پیش آیا جب بس ڈھاکہ سے جنوبی ضلع باریسل کی طرف جا رہی تھی۔

بنگلہ دیش میں ایک مسافر بس کے درخت سے ٹکرانے سے کم سے کم 24 افراد ہلاک جبکہ 22 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو فرید کوٹ کے ضلع بھانگا میں پیش آیا جب بس ڈھاکہ سے جنوبی ضلع باریسل کی طرف جا رہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ابھی تک حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بظاہر بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک گڑھے میں گر گئی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے یا نہیں۔

بنگلہ دیش میں سڑکوں پر حادثات معمول کی بات ہیں جس کی وجہ مبصرین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر محفوظ ڈرائیونگ کو قرار دیتے ہیں۔ ایک جائزے کے مطابق بنگلہ دیش میں ہر سال تقریبا ً 12,000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG