رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: بس کے حادثے میں 18 لوگ ہلاک


بنگلہ دیش: بس کے حادثے میں 18 لوگ ہلاک

بنگلہ دیش: بس کے حادثے میں 18 لوگ ہلاک


بنگلہ دیش میں حکام نے کہا ہے کہ ایک مسافر بَس کے کسی درخت سے ٹکرا جانے کے حادثے میں 18 لوگ ہلاک اور 40سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جمعے کی صبح دارالحکومت ڈھاکے کے جنوب مغرب میں واقع فرید پور میں بہت گہری دھند میں اُس وقت پیش آیا، جب بَس ڈرائیور کے قابو سے نکل گئى۔

چار زخمی ایک قریبی ہسپتال میں پہنچائے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔
بنگلہ دیش میں ہر سال لگ بھگ چار ہزار لوگ ٹریفک کے حادثوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG