رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کرکٹ کوچ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد


بنگلہ دیش کرکٹ کوچ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
بنگلہ دیش کرکٹ کوچ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

کرکٹ کی عالمی تنظیم ICCنے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ جیمی سڈونز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سڈونز نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں امپائر کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے شدید سب کے سامنے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

عالمی تنظیم کی طرف سے میچ ریفری جیف کرو نے کہا کہ سڈونز نے خود پر لگائے جانے والے الزام کا اعتراف کرلیا ہے ۔

جیف کرو کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جیمی سڈونز سب کے سامنے امپائر کے فیصلے کے خلاف برس پڑے اور اس طرح لوگوں کے سامنے ایسے جذبات کا اظہارعالمی تنظیم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

XS
SM
MD
LG