رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی پر پابندی عائد


عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملک کے آئین کے تحت جماعت اسلامی کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن درست نہیں۔ اس فیصلے کے فوراً بعد ملک میں پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

بنگلہ دیش کی ایک اعلٰی عدالت نے ملک کی ایک بڑی مذہبی جماعت ’جماعت اسلامی‘ پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ملک میں عام انتخابات آئندہ سال کے اوائل میں متوقع ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملک کے آئین کے تحت جماعت اسلامی کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن درست نہیں۔ اس فیصلے کے فوراً بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔

سیکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت ڈھاکا کے مضافات میں ایک بڑی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا، جب کہ ملک میں مزید مظاہروں کا بھی خدشہ ہے۔

جماعت اسلامی نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف فوری طور پر ملک کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

اگر بنگلہ دیش کی عدالت عظمٰی نے یہ فیصلہ برقرار رکھا تو جماعت اسلامی انتخابات میں حصہ نہیں لے پائے گی۔

رواں سال جنوری میں بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے ایک ٹربیونل کی طرف سے1971 کی جنگ آزادی میں انسانیت کے خلاف جرائم پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزائیں سنانے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG