رسائی کے لنکس

رچرڈ پیبس بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر


بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی قومی ٹیم کے لیے رچرڈ پیبس کو نیا کوچ مقرر کیا ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نئے کوچ کے ساتھ ابتدائی طور پر دو سال کا معاہدہ ہوا ہے اور وہ جون کے پہلے ہفتے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پیبس آسٹریلوی کوچ اسٹیورٹ لا کی جگہ سنبھالیں گے جنہوں نے گزشتہ ماہ اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

47 سالہ پیبس ان دنوں جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں اور انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کا موقع ملنے پر خوش ہیں۔’’ میں جلد از جلد لڑکوں (بنگلہ دیشی کھلاڑیوں) کے ساتھ مصروف ہونے کا منتظر ہوں۔‘‘

پیبس 1999 اور 2003ء میں پاکستانی ٹیم کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG