رسائی کے لنکس

بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر کرکٹ سیریز جیت لی


بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں بین الاقوامی کرکٹ میچ میں دو وکٹوں سے ہرا کر، سیریز اپنے نام کرلی

ہفتے کو بنگلا دیش کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پانچویں اور آخری کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم48 اوورز میں 217 رنز بنا سکی۔ اسے بلے باز پولارڈ نے 85 جبکہ براوو نے 52 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کے شفیع الاسلام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں، بنگلا دیش کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چوالیسویں اوورز کے اختتام پر آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بنگلا دیش کی طرف سے محمداللہ 48، مشفق الرحیم 44 اور ناصر حسین 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈ یز کی طرف سے روچ نے پانچ جبکہ نارائن نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچ بنگلا دیش، جبکہ تیسرا اور چوتھا میچ ویسٹ انڈیر کے نام رہا تھا۔ لیکن سیریز کے آخری میچ میں بنگلا دیش نے کامیابی حاصل کر کے سیریز بھی تین ۔ دو سے اپنے نام کر لی۔

محمد اللہ کو میچ جبکہ مشفق الرحیم کو سیریز کا بہتریں کھلاڑی قرار دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG