رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: کشتی کے حادثے میں 112 افراد ہلاک


بنگلہ دیش میں فیری کا حادثہ
بنگلہ دیش میں فیری کا حادثہ

جنوبی بنگلہ دیش میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے جب کہ درجنوں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ منگل کے روزدارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں جب فیری ایک دوسری کشتی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی تو اس پر 200 سے زیادہ افراد سوار تھے۔

ڈوبنے والے افراد کے سینکڑوں رشتے دار دریائے میکھنا کے کنارے اپنے پیاروں کا اتاپتا معلوم کرنے کے لیے جمع ہیں۔

پانی سے نکالی جانے والی نعشوں کو شناخت کے لیے دریاکے کنارے قطار میں رکھا جارہاہے۔

پولیس کا کہناہے کہ غوطہ خوروں نے تقریباً 35 مسافروں کی جان بچائی ، جب کہ تقریباً مزید 50 مسافر تیر کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کشتی سے ٹکرانے کے بعد فیری دریا کی تہہ میں تقریباً 20 میٹر کی گہرائی میں غرق ہوگئی تھی۔

بدھ کے روز امدادی جہازوں کی مدد سے اسے پانی کی سطح پر لانے کے بعد دریا کے کنارے پر پہنچایا گیا۔

بنگلہ دیش میں آمدروفت کے لیے زیادہ تر کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر اوقات گنجائش سے زیادہ مسافر بھرنے ، نامناسب حفاظتی انتظامات اور قواعد سے لاپرواہی برتنے کے نتیجے میں ان کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG