رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: 200 مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی


فائل فوٹو

فائل فوٹو

مقامی پولیس کے مطابق متعدد مسافر تیر کر کنارے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے جب کہ خدشہ ہے کہ بہت سے کشتی میں پھنسے ہیں یا پھر ڈوب گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے وسطی علاقے میں پیر کی صبح تقریباً دو سو مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی۔

حکام کے مطابق ضلع منشی گنج میں ایم وی پناک نامی کشتی دریائے پدما عبور کر رہی تھی کہ اچانک غرقاب ہوگئی۔

خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق ضلع کے ڈپٹی کمشنر محمد سیف الحسن نے بتایا کہ 44 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے اور تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی پولیس کے مطابق متعدد مسافر تیر کر کنارے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے جب کہ خدشہ ہے کہ بہت سے کشتی میں پھنسے ہیں یا پھر ڈوب گئے ہیں۔

جائے حادثہ پر امدادی ٹیموں کے علاوہ فوج کے اہلکاروں کو بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔

تاحال اس واقعے کے اسباب کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

بنگلہ دیش میں کشتی ذرائع نقل و حمل کا ایک عام ذریعہ ہے اور یہاں اکثر ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

رواں سال مئی میں اسی ضلع میں ہونے والے کشتی کے ایک حادثے میں کم ازکم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG