رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: کشتی الٹ گئی، 200 سے زائد افراد لاپتا


فائل
فائل

یہ کشتی منشی گنج ضلعے کے میگھنا دریا میں شریعت پور سے مسافروں کو ڈھاکہ لےجا رہی تھی، کہ اُسے یہ حادثہ پیش آیا

بنگلہ دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ دارلحکومت کے نزدیک کشتی ڈوبنے کے ایک واقع میں کم از کم 200 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

ضلعی حکومت کے اہل کار، سیف حسن نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ یہ کشتی منشی گنج ضلعے کے دریا میگھنا میں شریعت پور سے مسافروں کو ڈھاکہ لےجا رہی تھی، کہ اُسے یہ حادثہ پیش آیا۔

اُنھوں نے بتایا کہ کم از کم چھ لاشیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، مل چکی ہیں جب کہ اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

بچاؤ کے کام سے وابستہ دستے جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں کشتی غرقاب ہونے کے واقعات کوئی غیرمعمولی بات نہیں، جہاں حفاظت سے متعلق بندوبست معیاری نوعیت کا نہیں ہوتا، جب کہ گنجائش سے زائد سواریاں بٹھائی جاتی ہیں اور کشتیاں غیر محفوظ ہوتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG