رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: ہڑتالی کان کنوں نے خود کو اور ساتھیوں کو کوئلے کی کان میں بند کرلیا


بنگلہ دیش: ہڑتالی کان کنوں نے خود کو اور ساتھیوں کو کوئلے کی کان میں بند کرلیا

بنگلہ دیش: ہڑتالی کان کنوں نے خود کو اور ساتھیوں کو کوئلے کی کان میں بند کرلیا

بنگلہ دیش میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ شمالی بنگلہ دیش میں ہڑتالی کان کنوں نے کوئى 200 چینی کارکنوں سمیت، عملے کے کم سے کم 700 افراد کو کوئلے کی ایک کان کے احاطے میں اپنے ہمراہ بند کر لیا ہے۔

عہدے داروں نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ کئى روز سے وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو خوراک اور دوسری ضروری اشیا فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کانکنوں کی یونین اور ٹھیکیدار چینی کمپنی کے درمیان مذاکرات کٹھائى میں پڑ جانے کے بعد منگل کے روز ایک ہزار سے زیادہ کان کنوں نے ہڑتال کردی تھی۔ کان کن اُجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

آژاں فرانس پریس نے کہا ہے کہ توانائى کی سرکاری کمپنی پیٹرو بنگلہ کے چئیر مین نے صورتِ حال کو” انارکی“ قرار دیا ہے۔ حسین منصور نے کہا ہے کہ کان کنوں نے بعض عہدے داروں پر حملے کیے اور تنصیبات میں لوٹ مار مچائى ہے۔

XS
SM
MD
LG