رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: 900 فوجیوں پر بغاوت کے الزام میں مقدمہ


بنگلہ دیش میں ایک سرکاری وکیلِ استغاثہ نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی اُس خوں ریز بغاوت کے الزامات کے تحت ، جس میں فوج کے57 افسروں سمیت 74 لوگ ہلاک ہوئے تھے، 900 تک سرحدی محافظوں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

تحقیقات پر مامور عہدے دار عبد الارخند نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ یہ فوجی، براہ راست برّی فوج کے افسروں اور اُن کے اہلِ خاندان کے قتل میں ملوّث تھے۔

ارخند نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئى شہادت نہیں ملی کہ کوئى سیاسی پارٹی یا فوجیوں کا کوئى گروپ بغاوت میں ملوّث تھا۔ انہوں نے کہا کہ چھان بین اپنے آخری مرحلے میں ہے اور 900 فوجیوں پر جلد ہی باضابطہ الزامات عائد کردیے جائیں گے۔

بغاوت کے سلسلے میں مجموعی طور پر تقریباً تین ہزار 500 لوگوں کو الزامات کا سامنا ہے۔ ڈھاکہ کے نواح میں قائم عدالتوں نے پہلے ہی بغاوت سے متعلق بعض مقدموں کی سماعتیں شروع کردی ہیں۔

XS
SM
MD
LG