رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: خاتون پولیس اہل کاروں نے طالبات کی یونیفارم پہننا شروع کردی


بنگلہ دیش: خاتون پولیس اہل کاروں نے طالبات کی یونیفارم پہننا شروع کردی
بنگلہ دیش: خاتون پولیس اہل کاروں نے طالبات کی یونیفارم پہننا شروع کردی

بنگلہ دیش میں کچھ خواتین پولیس آفیسرز نے نوجوان لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے افراد کو پکڑنے کے لیے سکول کی یونیفارم پہننا شروع کیے ہیں۔

یہ کارروائی اس سال کم ازکم 14 نوجوان لڑکیوں کی جانب سے، جن میں زیادہ تر طالبات تھیں ، ہراساں کیے جانے کے نتیجے میں خودکشی کرنے کے واقعات کے بعد کی جارہی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے والوں کی پکڑدھکڑ کی ملک گیر مہم کے سلسلے میں ضلع کشور گنج کی آٹھ پولیس آفیسرز سکول کی طالبات کے بھیس میں کھیل کے میدانوں اور دوسری عوامی جگہوں پر جارہی ہیں۔

بنگلہ دیش کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پولیس آفیسرز کسی بھی نوجوان خاتون کو ہراساں یا تنگ کرنے والے ہر شخص گرفتار کریں گی۔



XS
SM
MD
LG