رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانےکا مطالبہ


بنگلہ دیش: قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانےکا مطالبہ
بنگلہ دیش: قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانےکا مطالبہ

بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی اہم لیڈر نے، جو اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ ملک بھر کے دورے پر ہیں، ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء منگل کے روز دارالحکومت ڈھاکہ سے شمال مغربی ضلع نواب گنج کے لیے روانہ ہوئیں۔

سابق وزیر اعظم اپنے حامیوں کے ایک جلوس کی قیادت کررہی ہےجو ایک غیر جماعتی نگران حکومت کے تحت ملک میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مز ضیاء وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کو بدعنوانی کا ذمہ دار بھی ٹہرارہی ہیں۔

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ نے اس سال کےشروع میں آئین میں ایک ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے تحت غیر جماعتی نگران حکومت کے تحت انتخابات کرانے کا نظام ختم کردیا گیاتھا۔ وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت کے قانون سازوں نے اس تبدیلی کے حق میں ووٹ دیاتھا جب کہ بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی نے اس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

حزب اختلاف کے ارکان مز حسینہ پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ آئین میں ان کی اس ترمیم کا مقصد غیر جماعتی ٹیکنوکریٹس کی نگرانی میں الیکشن کرانے کی بجائے جعل سازی کے ذریعے اپنی پارٹی کو اقتدار میں رکھنا ہے۔

XS
SM
MD
LG