رسائی کے لنکس

مذہبی جماعتیں سیاست میں حصہ نہیں لے سکتیں: سپریم کورٹ بنگلہ دیش


بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک حکم کے ذریعے مذہبی بنیاد پر قائم سیاسی جماعتوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے۔

بدھ کی شام جاری ہونے والے اس حکم کے ذریعے آئین میں 1979ء کی اس ترمیم کو خارج کردیا گیا ہے جس کے تحت اسلامی پارٹیوں کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

بنگلہ دیش نےاس سے قبل 1971ء میں پاکستان سے آزادی حاصل کرنے کے بعد مذہبی بنیاد پر قائم سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی تھی۔

وزیر قانون شفیق احمد کا کہنا ہے کہ اس حکم سے حکومت کے اندر سیکولرازم کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ابتداً یہ حکم جنوری میں جاری کیا تھا لیکن اپیلوں کی وجہ سے اسے روک دیا گیاتھا۔

سپریم کورٹ نے ماضی میں ملک پر فوجی حکومت کو بھی غیر قانونی قراردیا۔

XS
SM
MD
LG