رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: غربت کی سطح میں ساڑھے آٹھ فی صد کمی


بنگلہ دیش: غربت کی سطح میں ساڑھے آٹھ فی صد کمی
بنگلہ دیش: غربت کی سطح میں ساڑھے آٹھ فی صد کمی

بنگلہ دیش کی حکومت نے کہاہے کہ ملک میں غربت کی شر ح پانچ سال کے عرصے میں ساڑھے آٹھ فی صد کم ہوگئی ہے۔ یہ شرح2005ء میں 40 فی صد تھی جو 2010ء میں گر کر 31.5 فی صد پر پہنچ گئی ہے۔

بدھ کے روز عالمی بینک کے ساتھ مشترکہ طورپر جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں 2005ء میں غربت کی سطح 43.8 فی صد تھی جو 2010ء کے اعدادوشمار کے مطابق 35.2 فی صد تک گر گئی۔ جب کہ شہری علاقوں میں اسی مدت کے دوران یہ سطح 28.4 فی صد سے کم ہوکر 21.3 فی صد تک پہنچ گئی۔

بنگلہ دیش کی آبادی تقریباً 16 کروڑ ہے جس کا 70 فی صد سے زیادہ حصہ دیہاتوں میں آباد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں یہ معاشی بہتری بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشی تارکین وطن کی جانب سے رقوم کی ترسیل اور سماجی بہبود کے پروگراموں کو بہتر بنانے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG