رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کے صدر انتقال کر گئے


صدر ظل الرحمن (فائل فوٹو)
صدر ظل الرحمن (فائل فوٹو)

صدر ظل الرحمن طویل عرصے سے گردے اور سانس کے امراض میں مبتلا تھے۔

بنگلہ دیش کے صدر ظل الرحمن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔

ڈھاکا میں وزیراعظم کے دفتر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صدر سنگاپور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں بدھ کو ان کا انتقال ہو گیا۔ انھیں گردے اور سانس کی امراض لاحق تھے۔

ظل الرحمن کو فروری 2009ء میں پارلیمنٹ نے بنگلہ دیش کا صدر منتخب کیا تھا۔ وہ برسر اقتدار عوامی لیگ کے دیرینہ ساتھی اور ملک کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمن کے قریبی دوست تھے۔

ظل الرحمن کو 1971ء کی جنگ کے بعد 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور 1975ء میں شیخ مجیب الرحمن کے قتل کے بعد بھی انھیں چار سال قید کی سزا بھگتنا پڑی۔

1986ء میں وہ عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ تھے اور اس دوران بھی انھیں مختصر عرصے کے لیے جیل جانا پڑا۔
XS
SM
MD
LG