رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن گرفتار


بنگلہ دیش میں پکڑ دھکڑ
بنگلہ دیش میں پکڑ دھکڑ

بنگلہ دیش کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی ساحلی شہر چٹاگانگ میں اتوار کے روز پرتشدد مظاہروں کے بعد جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

جماعت اسلامی کے ارکان پچھلے ہفتے حراست میں لیے جانے والے اپنی پارٹی کے تین اہم لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔

ایک اور خبر کے مطابق جہانگیر نگر یونیورسٹی میں جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم 35 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ تصادم سیاسی پارٹیوں کی دو ذیلی تنظیموں کی جانب سے کیمپس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے بعد شروع ہوا تھا۔

کیمپس میں حالات معمول پر لانے کےلیے اضافی پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG