رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا


بنگلہ دیش: پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

بنگلہ دیش: پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

حکومت کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتالیں غیر قانونی ہیں، جب کہ بدھ کے روز ہونے والے مظاہروں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا

پولیس نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے کاروائی کی ہے۔

حزبِ اختلاف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل خوندکر دلاور حسین نے بتایا کہ ڈھاکہ کا مظاہرہ پُر امن تھا جسے پولیس نے ڈنڈے برسا کر منشتر کردیا۔

پارٹی کی قیادت سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کرتی ہیں، جو گذشتہ ماہ ملک بھر میں ہونے والےمظاہروں میں پارٹی کےکچھ رہنما ؤں کی گرفتاری پر احتجاج اور اُن کی رہائی کا مطالبہ کر رہی تھی۔

27جون کو 200سے زائد حکومت ٕمخالف مظاہرین کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ عوامی لیگ کی قیادت میں چلنے والی حکومت سے بہتر بنیادی سہولیات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
حکومت کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتالیں غیر قانونی ہیں، جب کہ بدھ کے روز ہونے والے مظاہروں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG