رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: اسٹاک مارکیٹ کریش، سرمایہ کاروں اور پولیس میں جھڑپیں


بنگلہ دیش: اسٹاک مارکیٹ کریش، سرمایہ کاروں اور پولیس میں جھڑپیں
بنگلہ دیش: اسٹاک مارکیٹ کریش، سرمایہ کاروں اور پولیس میں جھڑپیں

بنگلہ دیش میں اتوار کے روز دارالحکومت ڈھاکہ میں اسٹاک مارکیٹ میں سات فی صد سے زیادہ گراوٹ کے بعد سینکڑوں برہم سرمایہ کاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین نے ڈھاکہ اسٹاک ایکس چینج کے باہر ٹائر جلائے اور پولس پر پتھراؤ کیا جس سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا رہا۔

پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیےان پر لاٹھیاں برسائیں ، جو وزیر خزانہ کے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔

ڈھاکہ اسٹاک ایکس چینج کا عمومی انڈکس اتوار کے روز 7.3 فی صد تک گر گیا جو 20 جنوری کے بعد سب سے بڑی گراوٹ تھی۔

پچھلے سال اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہواتھا جس کی کشش نے بہت سے نئے سرمایہ کار وں کو اپنی جانب کھینچ لیاتھا۔

تاہم حالیہ ہفتوں میں حصص کی قیمتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں اور پولیس کے درمیان کئی بار جھڑپوں کے واقعات ہوئے۔ سرمایہ کار حکومت سے اسٹاک مارکیٹ کو مستحکم بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG