رسائی کے لنکس

ون ڈے رینکنگ، بنگلادیش پہلی مرتبہ 3 عالمی چیمپئنز سے آگے


بنگلادیش نے ون ڈے رینکنگ بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے اپنی پوزیشن بھی مزید مضبوط کر لی ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی مرتبہ تین سابق عالمی چیمپئنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس نے ڈبلن میں نیوزی لینڈ کو ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق، جنوبی افریقا پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی چوتھی، انگلینڈ کی پانچویں، بنگلادیش کی چھٹی پوزیشن ہے جبکہ تین سابق عالمی چیمپئنز سری لنکا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔

بنگلادش نے ون ڈے رینکنگ بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں براہِ راست کوالیفائی کرنے کیلئے اپنی پوزیشن بھی مزید مضبوط کر لی ہے۔

وہ نئی رینکنگ میں پاکستان سے 5جبکہ ویسٹ انڈیز سے 14 پوائنٹس آگے ہے۔

سری لنکا اور بنگلادیش کے 93،93 پوائنٹس ہیں۔ لیکن، ڈیسیمل پوائنٹ میں بنگلہ دیش کے 93 اعشاریہ 3 جبکہ سری لنکا کے 92 اعشاریہ 8 پوائنٹس ہیں۔

اگر بنگلادیش 30 ستمبر2017ء تک اس پوزیشن کو برقرار رکھتا ہے تو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے براہِ راست کوالیفائی کر لے گا۔

واضح رہے کہ ڈبلن میں بنگلادیش نےسہ ملکی سیریز کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG