رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: بغاوت میں ملوث مزید 111 فوجیوں کو سزا


بنگلہ دیش: بغاوت میں ملوث مزید 111 فوجیوں کو سزا
بنگلہ دیش: بغاوت میں ملوث مزید 111 فوجیوں کو سزا

بنگلہ دیش کی عدالت نے سرحدی فوج کے مزید 111 اہلکاروں کو 2009ء میں ہونے والی بغاوت میں کردار اد ا کرنے کے جرم میں زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزائیں سنائی ہیں ۔

بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف ڈھاکہ میں قائم خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ منگل کو سنایا جس کے تحت 43 سرحدی فوجیوں کو سات سال ، 20 کو پانچ سال اور باقی افراد کو دو سال جب کہ بعض کو چھ مہینے قیدکی سزا سنائی گئی۔

فروری 2009ء میں دارالحکومت کی بیرکوں پر بنگلہ دیش رائفلزکے سرحدی محافظوں نے قبضہ کر لیا تھا اور اسلحے چوری کرنے کے علاوہ سینیئر فوجی افسران سمیت 74 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ بغاوت میں ملوث اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے اپنی تنخواہوں اور دوران کار حالات بہتر بنانے کا مطالبہ کر رکھا تھا اور جب ان مطالبات کوتسلیم نہیں کیا گیا تواُنھوں نے یہ کارروائی کی۔

بغاوت کے دوران لوگوں کوجان سے مارنے اور لوٹ مارکے الزامات میں کل 824 افراد کو مقدمے میں شامل کیا گیا ہے جن میں 23 سویلین (عام شہری) بھی شامل ہیں۔ جن افراد کے خلاف یہ مقدمہ قائم کیا گیا ہے اُن میں سے 21مفرور ہیں جب کہ دو انتقال کر چکے ہیں۔

خصوصی عدالت بنگلہ دیش رائفلز کے200 فوجیوں کو پہلے ہی مجرم قرار دے کر اُنھیں سزا سناچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG