رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: ہندو تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے بقول دریائے برہم پترا میں اشنان (غسل) کے لیے ہزاروں ہندو کنارے پر موجود تھے کہ اچانک یہاں بھگڈر مچ گئی۔

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے ایک مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے کم ازکم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعہ کو دارالحکومت ڈھاکا سے بیس کلومیٹر دور ضلع نارائن گنج میں پیش آنے والے اس واقعے میں سات خواتین اور تین مرد ہلاک ہوئے۔

حکام کے بقول دریائے برہم پترا میں اشنان (غسل) کے لیے ہزاروں ہندو کنارے پر موجود تھے کہ اچانک یہاں بھگڈر مچ گئی۔

بھگدڑ مچنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں لیکن ایک عینی شاہد نے خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کو بتایا کہ لوگ اس وقت بدحواس ہو کر بھاگنے لگے جب یہ افواہ آئی کہ تہوار کے مقام پر واقع پل گر گیا ہے۔

ہندو مذہب کے اس سالانہ تہوار میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت اور نیپال سے بھی ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

اس خطے میں مذہبی یا ثقافتی تہواروں کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہو چکے ہیں اور عموماً اس کی وجہ کوئی نہ کوئی افواہ ہی ہوتی ہے۔ اکثر واقعات ہلاکت خیز ثابت ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG