رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش نے ٹیلی ویژن سٹیشن بند کردیا


بنگلہ دیش
بنگلہ دیش

بنگلہ دیش نے ایک نجی ٹیلی ویژن سٹیشن کو مبیّنہ طورپر ملک میں نشریات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بند کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کے ٹیلی مواصلات کے ضابطہ کار کمیشن نے یہ کہنے کے بعد کہ سٹیشن نے نشریاتی سازو سامان ایک دوسرے ادارے کے حوالے کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے منگل کو دیر گئے چینل 1 کا ٹرانسمِشن بند کردیا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ سٹیشن ایک قرض کی رقم واپس ادا کرنے میں ناکام ہوگیا تھا، جس کے بعد اُس کے بینک نے ایک غیر قانونی قدم اُٹھاتے ہوئے اُس کے سازو سامان کو نیلام کردیا۔

چینل 1 کے مالک غیاث الدین المامون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حزب اختلاف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی لیڈر خالدہ ضیا کے بیٹے کا قریبی ساتھی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم ضیا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چینل کو ایک کمزور بہانے کے ساتھ بند کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG