رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: ریل گاڑی کے حادثے میں پانچ افراد ہلاک


بنگلہ دیش میں عہدے داروں نے کہاہے کہ دارالحکومت ڈھاکہ کے نزدیک ایک مسافر ٹرین، اسٹیشن پر کھڑی ہوئی ایک اور ریل گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کے روز ڈھاکہ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور نرسنگدی ریلوے اسٹیشن پر ہوا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ حادثے میں بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG